ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں سماعت

ویب ڈیسک: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی۔
ممبر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل حشمت علی حبیب عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں ہم نے عدالتی معاون مقرر کیا ہے۔
عدالتی معاون 2 بجے کے بعد ویڈیو لنک پر شریک ہونگے، اس وقت تک آپ انتظار کریں۔
جس کے جواب میں ممبر ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے، انتظار نہیں کرسکتا۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ عدالتی معاون انگلینڈ سے ہے اور وہ پروفیسر ہے، وقت میں 5 گھنٹے کا فرق ہے۔
جس پر ممبر ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل حشمت علی حبیب نے جواب میں کہا کہ ہم نے جواب جمع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن کے بعد اس کیس کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ پر الزامات لگائے گئے ہیں، یہ اہم ایشو ہے، اتنا وقت نہیں دے سکتے۔
عدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر 2 بجے کے بعد آجا ئیں۔

مزید پڑھیں:  انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،وزیراعظم آزاد کشمیر