الیکشن کے التواءکا خدشہ

انتخابی نشان کی تبدیلی پر متعلقہ حلقوں میں الیکشن کے التواءکا خدشہ

ویب ڈیسک :ہائی کورٹس کی جانب سے امیدواروں کے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن کے التواءکا خدشہ ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ