انتخابی دفتر

لاہور، چیف الیکشن کمشنر کا پی پی پی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پی پی پی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا گیا ہے۔
جبکہ پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کے اُمیدوار کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لاہور میں پی پی 162 کے جیالے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے الیکشن آفس کو پیٹرول بم سے نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں جیالے اُمیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر گولیاں برسائی گئیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار