وی سیز کے انٹرویوز

خیبر پختونخوا کی 19 سرکاری جامعات کے وی سیز کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے وی سیز کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے 19 سرکاری جامعات کے وی سیز کے انٹرویوز کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرویوز 23 تا 27جنوری 2024ء کے پی ہاوس اسلام آباد میں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 19جامعات کے وائس چانسلرکے عہدے کیلئے 190 امیدواروں کو طلب کر کے انہیں وقت اور دن کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی 20 جامعات اس وقت مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں۔ ان میں 19 سرکاری جامعات کیلئے وی سیز کے انٹرویوز کا شیڈول تیار کر کے جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، چوری گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل