پشاور، چوری گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل

ویب ڈیسک: سندھ سے چوری ہونیوالی گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل کر دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے گاڑی کی برآمدگی اور ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس سے رابطہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے چوری کی گاڑی سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کے پاس دیکھی گئی ہے اس لئے الزامات ثابت ہونے کے بعد متعلقہ افسر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
معطل ڈی ایس پی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بغیر انکوائری مجھے معطل کرنے پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس رینٹ کی گاڑی تھی چوری کی نہیں۔ من گھڑت الزامات عائد کرنے پر سندھ پولیس کے خلاف بھی عدالت جاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  نیب کا صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ