گاڑی کھائی میں جا گری

دیر بالا :گاڑی کھائی میں جا گری‘6افراد جاں بحق ‘19زخمی

ویب ڈیسک :دیربالاکے علاقہ ماتاڈ بڈالئی میں بارات میں شامل گاڑی کھائی میں جاگری‘خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق ‘19زخمی ہو گئے ۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بارات میں شامل گاڑی ڈاٹسن ڈبل کیبن ڈرائیور مسمی حضرت علی سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر واڑی اور تیمر گرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر