اسرائیلی افواج کی خان یونس پر بمباری، 200 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج نے غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد اب خان یونس کو بھی نشانے پر رکھ دیا۔ صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس میں ہسپتالوں کا محاصرہ کرنے کے ساتھ اسرائیلی افواج نے الخیر ہسپتال کا طبی عملہ بھی یرغمال بنا رکھا ہے۔
رفاح سمیت خان یونس کے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور دیگر رہائشی علاقوں پر صیہونیوں کی بے دریغ بمباری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ ان کی اس کارروائی کی بدولت گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی افواج نے ایمبولینسز کو بھی نہیں چھوڑا اور غزہ اور اس کے آس پاس علاقوں پر بمباری کی گئی۔
یزد رہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں خان یونس کی طرف بڑھنے کی کوشش میں ہیں لیکن حماس کے جوابی مزاحمتی حملوں کی وجہ سے ایسا ممکن ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔
ان حملوں میں حماس کے ہاتھوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ یوں مجموعی طور پر زمینی آپریشن میں اب تک 200 اسرائیلی فوجی ہلاکت ہو چکے ہیں جن کی تصدیق اسرائیلی افواج کی جانب سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے ساتھ مجموعی شہداء کی تعداد 26 ہزار کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی