افغانستان سے درآمد ہونے والا کوئلہ مہنگا، پابندی کا امکان

ویب ڈیسک: افغانستان سے پاکستان درآمد ہونے والا کوئلہ مہنگا ہونے کی وجہ سے درآمد بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان انڈسٹری اتھارٹی کے مطابق افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 کے پہلے 16 دنوں میں تقریباً 493,000 ٹن کوئلہ درآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ دو سالوں میں کوئلے کی سب سے زیادہ کھیپ ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان راہداری کے مسائل کی وجہ سے اس ملک کا کوئلے کا کاروبار بھی بند ہو گیا تھا۔
اس وجہ سے حکام یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کوئلے کی درآمد بند کر دی جائے۔ یاد رہے کہ افغانستان سے درآمد ہونے والا کوئلہ مہنگا ہونے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی طلبی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر