اشتعال انگیز گفتگو

اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ:مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف بری

ویب ڈیسک : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزموں میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی، ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی راشد بیگ شامل ہیں۔
وکلاءنے عدالت میں بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کئے تھے، ملزموں کے وکیل نے بتایا کہ مقدمہ پانچ روز کی تاخیر سے درج کیا گیا تھا، مقدمے میں بتایا گیا کہ ٹی وی پر اشتعال انگیز گفتگو ہوئی، مقدمے میں ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا گیا، مقدمہ درج کرتے وقت قانونی تقاضوں کا درست جائزہ نہیں لیا گیا۔
ملزموں کے وکیل نے مزید کہا کہ مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو چکا ہے کوئی مقدمے کا گواہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیل کا بیک وقت جنگ بندی معاہدہ اور رفاح پر حملہ، 5 بچے شہید