روس سے جنگ کا خطرہ، برطانوی فوج کے سربراہ پریشان

ویب ڈیسک: روس سے جنگ کا امکان ظاہر ہونے پر برطانوی فوج کے سربراہ پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل پیٹرک سینڈرز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ روس سے جنگ چھڑ گئی تو برطانیہ کی ریزرو فوج کم پڑ جائے گی۔
جنرل پیٹرک سینڈرز نے برطانوی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی ضرورت پوری کرنے کیلئے حکومت کو شہریوں کی فوج درکار ہو گی اس جانب توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو مستقبل میں زمینی جنگ کے لیے شہریوں کی فوج بنانا چاہیے۔ برطانوی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 3 سال میں برطانوی فوج کو ایک لاکھ 20 ہزار تک لانا ہو گا۔ اس کیلئے شیریوں کو بھی فوجی دھارے پر لانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ