پرویز خٹک

8فروری کو پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو ں گی‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خان خٹک نے کہا کہ 8فروری کوتحریک انصاف کے امیدوار اپنی سیٹیں جیت کر دکھائیں،ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی ۔
نظام پور اور اضاخیل پایان میں انتخابی جلسوں اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی پی پی ،ن لیگ نے ہمیشہ باریاں بانٹ کر اپنی تجوریاں بھریں،جے یو آئی ف نے ان حکومتوں کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔
عمران خان نیازی کی تحریک انصاف میری سوچ لگن کی وجہ سے بلندی کی طرف پہنچی اورصوبے کے بعدوفاق میں حکومت بناسکی اب میں نے عمران خان نیازی سے ہاتھ کھینچ لئے ہےں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قرضوں پے قرضے لیکر اس ملک کا بیڑہ غرق کردیااور اب ہم غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس ،بجلی مہنگی کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ مجھے پھر موقع دو،تین دفعہ موقع ملنے پراس نے پاکستان کو قرضوں کی دلد ل میں جھونک دیا،میں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ریفامرز کئے بہترین ایجوکیشن سسٹم بنایا ،ہر ادارے میں اصلاحات کیں،پولیس،پٹوار کلچر ،اساتذہ کی حاضری ،ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات کو بہتر بنایا۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم