پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 132 خاندان لوٹ گئے

ویب ڈیسک: غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 132 خاندان لوٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 300 ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 تا 29 جنوری افغانستان لوٹنے والوں کی تعداد 2 پزار 697 ہو گئی ہے جن میں 914 مرد، 765 خواتین اور 1018 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ غیر قانونی مقیم افغان کی واپسی منظم انداز سے جاری ہے، مزید 132 خاندان لوٹ گئے جن کی واپسی کیلئے 110 گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر