پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی سمیت 8 امیدواروں اور کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی ہے۔
سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ دوران سماعت وکیل سکندر حیات شاہ نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر قانون امتیاز شاہد، آفتاب عالم ایڈوکیٹ، داﺅد شاہ، نسیم آفریدی، عبد الرحمان، شفیع جان، خرم ذیشان ایڈوکیٹ اور سلمان شنواری سمیت 8 افراد مختلف مقدمات میں نامزد ہیں جنہوں نے ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہے۔
ان کے خلاف کو ہاٹ میں مختلف تھانوں نے مقدمات درج ہیں حالانکہ ان کا ایسے مقدمات میں کوئی کردار نہیں ہے۔ اب درخواست گزار الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں، عبوری ضمانت میں توسیع دی جائے۔
فاضل بنچ نے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج، پشاور باجوڑ روڈ بند