انسان دوستی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا راز انسان دوستی میں مضمر ہے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مقبولیت کا راز واقعی انسان دوستی میں ہی مضمر ہے
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو انسان دوستی اور مداحوں کو ہمیشہ عزت دینے پر بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایسے ہی ایک واقعے نے ایک بار پھر خان کو مداحوں کے دلوں میں امر کر دیا۔
حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملنے ان کا ایک مداح اسٹیج پر آتا ہے اور اداکار اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے 2023 کا اختتام پٹھان اور جوان کی بلاک بسٹر کامیابیوں کے ساتھ کیا اور اب وہ اپنی نئی فلم ڈنکی کا جشن منا رہے ہیں جس کے لیے ایک خصوصی تقریب میں اسٹار اداکار اپنے مداحوں میں گھل مل گئے۔
شاہ رخ کے دیوانے مداح نے جب اداکار کی یہ خوشدلی دیکھی تو آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے وہ زار وقطار رونے لگا۔
اس موقع پر مداح شاہ رخ خان کو اپنے جذبات بتا رہا ہوتا اور وہ پوری توجہ سے اس کی بات سنتے رہے۔ اسے بولنے کا پورا موقع دیتے دیا۔ ہمت بڑھاتے اور حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو مداحوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے اداکار سے اپنی اپنی پہلی ملاقاتوں میں شاہ رخ کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر