بیلاروس

بیلاروس بھی جوہری طاقت رکھنے والے ممالک میں شامل

ویب ڈیسک: بیلاروس بھی جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کے کلب میں شامل ہوگیا ہے۔
روس کے صدر پوتن نے کہا ہے کہ بیلا روس جوہری طاقت بن چکا ہے اور وہ ان ممالک کے کلب میں شامل ہوگیا ہے جو یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو انکشاف کیا ہے کہ جوہری طاقتوں کے کلب میں اب بیلا روس بھی شامل ہو گیا ہے۔ وہ مینسک کے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور سٹیشن کو کامیابی سے چلانے کا حوالہ دے رہے تھے۔
روس کی قومی ایٹمی توانائی کارپوریشن روسٹوم نے بیلاروس کا نیوکلیئر پاور سٹیشن بنایا ہے۔ نومبر میں بیلاروسی وزارت توانائی نے سٹیشن کے دوسرے پاور یونٹ کے کمرشل آپریشن کی شروعات کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ کے عوام صحت سہولت پروگرام کی سہولیات کو ترس گئے