اعلیٰ عہدیدارمیدان

انتخابات2024‘سیاسی جماعتوں کے متعدداعلیٰ عہدیدارمیدان میں

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے صوبائی اور ضلعی عہدیدار بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں،این اے 21 اور پی کے 58 سے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی،پی کے 61 سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند امیدوار ہیں، پی کے 57 سے پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ظاہرشاہ طورو،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی اورپیپلز پارٹی ڈویژنل صدر عمر فاروق ہوتی اپنے حریفوں سے نبرد آزما ہوں گے۔ پی کے 59 سے اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ہارون خان،جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر ابراہیم بلند،جے یو آئی کے تحصیل امیر مولانا عاقل انصاری اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ایاز صافی میدان میں ہیں،این اے 21 سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مجاہد خان اور این اے 22 سے رابطہ جے یوآئی کے امیر مولانا شجاع الملک انتخابی اکھاڑے میں اتر آئے ہیں،مختلف نشستوں پر چار خواتین بھی میدان میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب