کیمرے نصب

حساس وانتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں میں کیمرے نصب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر کیمر ے لگانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے صوبہ بھر میں آٹھ فروری کو مجوزہ عام انتخابات کیلئے4ہزار143پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس ترین جبکہ6 ہزار166پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیمروں کی تنصیب کی منظوری دی گئی تھی جبکہ پہلے سے موجود کیمروں کو بھی فعال کرنے کی منصوبہ بندی تھی ذرائع نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کے بیرونی جانب ایک کیمرہ اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کے اندر تین کیمر ے نصب کرنے کی تجویز ہے اس مقصد کے تحت سرکاری سکولوں والے پولنگ سٹیشنوں اور دیگر مقامات پر لگائے گئے کیمروں کو بھی ٹھیک کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  نئے ایرانی صدر کا انتخاب، امریکہ کا انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان