پی کے 9 سوات

پی کے 9 سوات پر18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

ویب ڈیسک: سوات کے حلقہ پی کے 9 سوات میں 8 فروری کے انتخابات میں 18 امیدوار مد مقابل ہیں۔ سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان تحریک انصاف پارلیمنٹرین، سید اکبر خان پیپلز پارٹی، سلطان روم آزاد (تحریک انصاف)، محمد حفیظ الرحمان جے یو آئی، عظمت علی خان ن لیگ، سید اظہار اللہ جماعت اسلامی، ممتاز علی خان اے این پی اور امجد علی خان قومی وطن پارٹی کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا۔
اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 182694 ہے، جن میں 99584 مرد اور 83110 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات کے لئے اس حلقے میں 124 پولنگ سٹیشن اور 424 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ اس حلقہ سے2018ء کے انتخابات میں تحریکِ انصاف کے محب اللہ خان نے 21825 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے سید اکبر خان نے 10653 اور تیسرے نمبر پر ن لیگ کے عظمت علی خان نے 7800 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں بھی تحریکِ انصاف کے محب اللہ خان نے 10995 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، دوسرے نمبر پر ن لیگ کے حاجی جلات نے 8772 اور تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے حسین احمد کانجو نے5753 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2008ء کے انتخابات میں اس حلقے سے اے این پی کے شمشیر علی خان نے 4726 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ق لیگ کے فیروز شاہ نے 3295 اور تیسرے نمبر پر پیپلز پارٹی کے نجیب اللہ خان نے 2807 ووٹ حاصل کیا تھا۔ 2002ء کے انتخابات میں ایم ایم اے کے حسین احمد کانجو 10587 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے نمبر پر ق لیگ کے برکت علی خان نے 4964 اور تیسرے نمبر پر اے این پی کے شمشیر علی خان نے 4183 ووٹ حاصل کیا تھا۔ اس حلقہ میں تحصیلِ کبل اور تحصیلِ مٹہ کے علاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا