الیکشن 2024ء، کے ٹی ایچ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونےوالے عام انتخابات کے حوالے سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اس حوالےسے منعقدہ ترجمان کے ٹی ایچ کا کہنا ہے کہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انتظامیہ سمیت دیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے دن تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں سکیورٹی انتظامات مزید مستحکم اور ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8 فروری کو او پی ڈی بند رہے گی مگر شعبہ ایمرجنسی میں اضافی سٹاف سمیت ادویات بھِ دگنی رکھنے کے احکامات جاری کئَے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر شہادت، امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا