ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ درابن پردہشتگردوں کا حملہ،10اہلکارشہید،6زخمی

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا جس میں 10اہلکارشہید،6زخمی ہو گنے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بموں کا استعمال کیا اور پولیس اہلکاروں کو سنائپر سے نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہہید جبکہ 6 زخمی ہوئَے۔ واقعہ کے بعد پولیس لائں ڈیرہ سے بھاری نفری روانہ کر دی گئی۔
ڈی ایس پی درابن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سٹیشن درابن پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں‌10اہلکارشہید،6زخمی ہوئے جن میں‌محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، منصور سمیت ایلیٹ فورس کے اے ایس ائی کوثر، احترام، رفیع اللہ اور حمید الحق بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی