ملکی مروت، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئِی جس مِں شرکاء نےبھرپور شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ریلی محکمہ تعلیم نے بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ریلی نکالی گئی جو گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک سے شروع ہوئی اور اولڈ کچہری روڈ پر سے ہوتے ہوئے کارگل چوک پر اختتام کو پہنچی۔
ذرائع کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی : 9افراد کے قتل کیس میں 4مجرموں کو 5/5مرتبہ سزائے موت