تحصیل رستم کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے، جے یو آئی امیدوار عدنان خان

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں جمعیت علماء اسلام پی کے 55 کے نامزد امیدوار عدنان خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر تحصیل رستم کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے۔
پی کے 55 کے امیدوار کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے دس برس میں صوبے کو دیوالیہ کردیا۔ تحریک انصاف کے منتخب ممبران اسمبلیوں نے 10 سال میں تحصیل رستم کے لئے کچھ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے عوام 8 فروری کو کتاب پر مہر لگائیں۔
نامزد امیدوار جے یو آئی کے مطابق 8 فروری کو تمام سیاسی جماعتوں کا جنازہ نکالیں گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف