انتخابی سامان کی ترسیل

انتخابی مہم کا وقت ختم، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

ویب ڈیسک: ملک بھر میں انتخابی دنگل کل سجے گا، جس کیلئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔
یاد رہے 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی
الیکشن مہم کے لیے اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔
جبکہ عام انتخابات 2024ء کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
کل 8فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی سامان پریذائڈنگ افسران اور پولنگ عملے کے سپرد کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق
شق 48 اور 49 کے تحت انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب ختم ہوگئی،
مقررہ وقت گزرنے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر مکمل پابندی ہوگی،
مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک