ووٹ ڈالنے

الیکشن کمیشن کا ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات نامہ جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 2024 کے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے
ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ای سی پی کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔
شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابلِ قبول نہیں ہوگی جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔
ای سی پی کی ہدایات کے مطابق ووٹ کے لیے پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔
پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے بعد ووٹر کو اپنا اصل شناختی کارڈ پریذاڈنگ افسر کو دینا ہوگا۔
شناختی کارڈ پولنگ افسر کے حوالے کرنے کے بعد ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگایا جائے گا۔
پریذائیڈنگ افسر ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا اور ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹ دے گا۔
اگلے مرحلے میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے بیلٹ پیپرز دئیے جائیں گے۔
قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔
اس کے بعد ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی و قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر اُمیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔
آخری مرحلے میں ووٹر کو بیلٹ پیپر فولڈ کر کے بیلٹ بکس میں ڈالنا ہوگا۔
بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا