شب معراج آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

ویب ڈیسک: رحمتوں اور فضیلتوں سے بھری رات شب معراج آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ہجرت سے 5 سال قبل شب معراج کا واقعہ پیش آیا۔ اس رات اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف بخشا۔
یہ وہ برکتوں والی رات ہے جس میں مسلمانوں پر نماز فرض ہوئی اسی وجہ سے اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آج کی رات ہر جگہ خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شب معراج انتہائی برکتوں والی رات ہے جس میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد مسطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملاقات کا شرف بخشا اورنماز کا تحفہ عطا کیا۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست