امیدوارآمنے سامنے

نوشہرہ:قومی اسمبلی کے حلقوں پر 34‘ صوبائی پر 72امیدوارآمنے سامنے

ویب ڈیسک :نوشہرہ کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر 34اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر 72امیدوارآمنے سامنے آگئے ہیں ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 اور این اے 34 پر ٹوٹل 34 امیدواروار آمنے سامنے جبکہ صوبائی حلقہ پی کے 85 پر 14،پی کے 86 پر 9 ،پی کے 87 پر 17 امیدواروں کے مابین ٹاکرا ہو گا ۔
صوبائی حلقہ پی کے 88 پر 13 جبکہ پی کے 89 پر 19 امیدواران کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا ۔
نوشہرہ کے حلقہ این اے 33 پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 319 ہے جس میں 146 مرد پولنگ اسٹیشن اور 131 خواتین شامل ہیں جبکہ 42 کمبائن پولنگ اسٹیشن ہیں ۔
صوبائی حلقہ پی کے 85 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 30 ،خواتین کی 29 اور کمبائن 4 پولنگ اسٹیشن ‘حلقہ پی کے 86 میں 56 مردوں کے پولنگ اسٹیشن، خواتین کے 48 جبکہ 13 کمبائن پولنگ اسٹیشن ہیں ۔
پی کے 87 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 30 ،خواتین کی 28 جبکہ 19 کمبائن پولنگ اسٹیشن‘پی کے 88 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 30 ،خواتین کے 26 پولنگ اسٹیشن جبکہ 6 کمبائن پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔۔
حلقہ این اے 33 میں کل آبادی 750000 پر محیط ہے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 444342 ہے جس میں میں مرد ووٹرز کی تعداد 238365 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 205977 ہے۔
حلقہ این اے 34 پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 309 ہے جس میں 146 مرد پولنگ اسٹیشن اور 131 خواتین شامل ہیں جبکہ 30 کمبائن پولنگ اسٹیشن ہے جس میں صوبائی حلقہ پی کے 85 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 29 اور خواتین پولنگ اسٹیشن کی تعداد 26 ہے۔
پی کے 87 میں 37 مردوں کے پولنگ اسٹیشن، خواتین کے 36 جبکہ 14 کمبائن پولنگ اسٹیشن‘پی کے 88 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 55 ،خواتین کی 49 جبکہ 12 کمبائن پولنگ اسٹیشن اور پی کے 89 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 55 ،خواتین کے 48 پولنگ اسٹیشن جبکہ 10 کمبائن پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ حلقہ این اے 34 میں آبادی 810000 پر محیط ہے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 452745 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 243820 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 208925 ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزید مہنگا، 278 روپے 45 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا