انتخابی دنگل

انتخابی دنگل سجنے کو تیار:پولنگ کا آغاز صبح8بجے ہوگا

ویب ڈیسک :ملک بھر میں انتخابی دنگل سجنے کوتیار ‘عام ا نتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز صبح 8بجے سے ہوگا ‘سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8بجے شروع ہوگی جوکہ شام جوکہ شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میںعام انتخابات کے لئے 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر گئے جبکہ ملک بھر میں انتخابی عملہ اور متعلقہ سامان پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیا گیاہے ۔
انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے انتخابات میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاق سے پاک فوج کی نفری بھی طلب کر رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی