پشاور، حلقہ پی کے 78 پر کانتے کا مقابلہ، آزاد امیدوار محمد عاصم آگے

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں غیرحتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، پشاور کے حلقہ پی کے 78 پر بھی آزاد امیدوار آگے ہے.
75 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد عاصم 16ہزار 296 ووٹ لے کر آگے ہیں۔
دوسرے نمبر پر جے یو آئی کے امیدوار ظاہر شاہ ہیں جنہوں نے 5ہزار 835 ووٹ لے رکھے ہیں۔
تیسرے نمبر پر ن لیگ کے قاری ظاہر ہیں جن کے ووٹوں کی تعداد 4ہزار 530 بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری