احتجاجی مظاہرہ

انتخابی نتائج میں تاخیر‘پی ٹی آئی بنوں کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک :بنوں کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے میرانشاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے ریگل سنیما چوک سے پیش قدمی کرتے ہوئے میرانشاہ روڈ پر احتجاج شروع کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج تا حال آر او آفس سے جاری نہ ہو سکے‘جبکہ امیدوار آر او کینٹ میں موجود ، کارکن نتائج کے اعلان کے منتظر ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہا تھا کہ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے بڑی لیڈ سے جیت چکے ہیں۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا تو اس بار فیصلہ کن اقدام اٹھائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی