خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پر آزاد امیدوار وں کی جیت، غیر حتمی نتائج جاری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے غیر حتمی نتائج جاری، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آزاد امیدوار آگے۔
جنوبی وزیرستان، حلقہ پی کے 110
جنوبی وزیرستان میں بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 110 پر آزاد امیدوار عجب گل وزیر کو 12338 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار تاج محمد وزیر 5308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع کے پورے 94 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار عجب گل وزیر 12338 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار تاج محمد وزیر 5308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
بنوں، پی کے 101
ضلع بنوں میں جے یو آئی امیدوار ملک عدنان وزیر 25513 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاہ محمد خان وزیر 21379 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ضلع بنوں پی کے 101 پر آزاد امیدوار پیر واجد علی شاہ 9166 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع ٹانک پی کے 108
ضلع ٹانک کے 192 پولنگ میں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار ایڈوکیٹ عثمان خان نے 42611 ووٹ لیکر پہلا نمبر قبضہ میں کر لیا ہے۔
اس حلقہ پر جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار محمود خان.30770 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیبر، حلقہ این اے 27
ضلع خیبر کے حلقہ این اے 27 پر غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار اقبال آفریدی 85514 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں۔
اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر خیبر کا کہنا تھا کہ اس حلقہ پر ن لیگ کے شاہ جی گل آفریدی 18832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جمرود پی کے 71
ضلع جمرود کےحلقہ پی کے 71 پر پی ٹی آئی کے حمایتی آزاد امیدوار عبدالغنی کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ اسی حلقہ پر جماعت اسلامی کے خان والی آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں.
بنوں، این اے 39
ضلع بنوں کے ھلقہ این اے 39 پر آزاد امیدوار مولانا نسیم علی شاہ 147087 ووٹ کیساتھ پہلے نمبر پر آ گئے۔ اسی حلقہ پر جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی 110675 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
لکی مروت، پی کے 106
ضلع لکی مروت کے حلقہ پی کے 106 پر مروت قومی اتحاد کے آذاد امیدوارڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے32268ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی. اس حلقہ پر آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) ملک نور سلیم خان نے26900 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی .

مزید پڑھیں:  مردان، رستم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کو نوٹس جاری