خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 78 کا نتیجہ روک لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 کا نتیجہ روک لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نتیجہ روکنے کے بعد ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار کے تحفظات دور کرنے کے بعد نتیجہ جاری کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق حلقہ پی کے 78 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں فیصلہ آیا تھا اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عاصم خان نے درخواست جمع کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف