ریحانہ ڈار

خواجہ آصف نے دھاندلی کی، ثبوت موجود ہیں:ریحانہ ڈار

ویب ڈیسک :سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے آر اوز کے ساتھ مل کر دھاندلی کی ہے ثبوت موجود ہیں عدالت میں پیش کروں گی ۔
الیکشن نتائج کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ عدالت میں قرآن پر فیصلہ ہوگا، میں الیکشن جیت چکی ہوں، سب سے پہلے میں قرآن پاک پر حلف دوں گی۔
ریحانہ ڈار نے کہا کہ دھاندلی کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، تمام ثبوت عدالت میں پیش کروں گی، ڈی پی او، ڈی سی، آر او اور خواجہ آصف کی دھاندلی کی تمام ویڈیوز مجھے موصول ہو چکی ہیں، روزانہ اسی طرح احتجاج کروں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں میری رٹ پٹیشن منظور ہو چکی ہے، میں نے 65 ہزار کی لیڈ حاصل کی تھی، خواجہ آصف نے آر او کے ساتھ مل کر دھاندلی کی۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز