نئے چہرے

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 57نئے چہرے نظر آئیں گے

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کی نو منتخب اسمبلی میں 57 نئے چہرے بھی نظر آئیں گے ۔
نئے چہروں میں پاکستان تحریک انصاف )کے حمایت یافتہ 43 آزاد امیدوار شامل ہیں۔
چار نئے چہرے آزاد ،تین تین کا تعلق پاکستان مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام سے ہے جبکہ نئے منتخب ہونے والے دو دو نئے چہروں کا تعلق جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے ہے۔
صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے چار سابق وزرائے اعلیٰ میں صرف اکرم درانی کامیاب ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور سے 9 ،سوات سے 5،خیبر ،باجوڑ اور نوشہرہ سے تین تین نئے چہرے منتخب ہوئے، 11 اضلاع میں سے دو دو اور بارہ اضلاع میں سے ایک ایک نیا چہرہ منتخب ہوا۔

مزید پڑھیں:  ایوب خان کی لاش کوقبرسےنکال کرپھانسی پرلٹکائی جائے،وزیردفاع