باجوڑ پی کے20اور21کے نتائج جاری، جماعت اسلامی کو زبردست دھچکہ

ویب ڈیسک: باجوڑ پی کے20اور21کے نتائج جاری کر دیئے گئے جس سے جماعت اسلامی کو زبردست دھچکہ پہنچا۔
ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کے حلقہ پی کے20اور21کے سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔
پی کے 20 پر ابتدائی نتائج میں کامیاب امیدوار مولانا وحید گل جبکہ پی کے 21 پر سردار خان کی جیت ہار میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں امیدواروں کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیاگیا