Pakistan loses a senior doctor to coronavirus death toll of doctor reaches

طبی عملہ کورونا کے نشانے پر دو اور ڈاکٹروں کی موت

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری. کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا کے دو ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے.

ڈاکٹر اورنگزیب خٹک کورونا سے جاں بحق۔ متاثرہ ڈاکٹر اورنگزیب پشاور پولیس سروسز ہسپتال میں بطور پیتھالوجسٹ کام کررہا تھا، ڈاکٹر اورنگزیب حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں تین دن سے زیرعلاج تھے جبکہ ڈاکٹر اورنگزیب گزشتہ 3 دن سے آئی سی یو میں تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اورنگزیب کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، دوسرے ٹیسٹ کے نتائج آنے سے پہلے انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

چائلڈ اسپیلشٹ ڈاکٹر اعظم نوشہرہ کے ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ڈاکٹروں کی شہادت پر اظہار تعزیت۔ وزیراعلی نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، کورونا مریضوں کے علاج معالجے کےلئے ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی