علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے، حکومت سازی کا فارمولہ طے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے اور اس دوران پی ٹی آئی کے آزاد اراکین سے ملاقاتیں کی گئِیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپ٘ختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی میں بڑے عہدوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا گیا۔
اس طے فارمولے کے مطابق وزارت اعلیٰ کا عہدہ ڈی آئی خان جبکہ سپیکر کا عہدہ صوابی اور ڈپٹی سپیکر ہزارہ یا پشاور سے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے متعدد پرانے ایم پی ایز کو اہم وزارتیں ملنے کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے میں وزراء کی تعداد 15 اور وزیراعلی سمیت 16 ہوگی جبکہ کے علاوہ 5 مشیر بھی مقرر کئے جا سکیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے ہارنے والے امیدوار بھی بطور مشیر یا معاون خصوصی مقرر کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے پشاور پہنچنے کے بعد اس حوالے سے ممبران کا مشترکہ اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے