پشاور، کامیاب امیدواروں نے اثاثوں کی تفصیل جمع کروا دی

ویب ڈیسک: صوبے کے مختلف اضلاع سے منتخب ہونے والے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے پاس اپنے اثاثوں کی تفصیل اور الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اثاثوں کی تفصیل جمع کرنے کی ہدایت کی تھیں جس پر عمل در آمد کر تے ہوئے اکثر ارکان نے اپنے اثاثہ جات کے گوشوار الیکشن کمیشن کے پاس جمع کر وادیئے ہیں۔
رائع کے مطابق جن ارکان اسمبلی نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کئے ہیں ان میں سے بعض نے بہت کم ہی اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں جبکہ چند ارکان کے اثاثہ جات بہت زیادہ ہیں۔
کامیاب امیدواروں میں بیشتر نے اپنے الیکشن اخراجات کی تفصیل بھی جمع کرا دی ہے اور کامیاب امیدوار اب اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے منتظر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم