عدالت جانے کے باوجود ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، عمر ایوب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات آ رہے ہیں، اپنے لیڈر سے ملاقات کرنی ہے۔
اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے لیکن ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا آرڈر بھی جیل بھجوایا جا چکا ہے اس کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔ اجازت نہ دینے پر جیل انتظامیہ پر توہین عدالت کا مقدمہ بھی بنتا ہے.
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا۔ اس کیلئَے چاہے ہم سپریم کورٹ جائیں یا عالمی عدالت جائیں۔ ان کا کہنا کہ ہم انصاف لینے دوبارہ عدالت جائیں گے.

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا