آئِی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، کین ولیمسن سرفہرست

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹیسٹ پلیئِر رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیوزیلینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
دوسری جانب ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بازی لے گئے اور باقی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بن گئے۔
یاد رہے کہ کین ولیمسن ٹیسٹ بیٹنگ جبکہ جسپریت بمرا بولنگ میں‌نمبر ون ہیں.

مزید پڑھیں:  سعودیہ ،دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں :جھل تھل ایک ہوگیا