پشاور، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی اراکین بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے دو ارکان سے حلف لیا۔
سپیکر صوبائِی اسمبلی مشتاق غنی نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹنگ کے آغاز پر کہا کہ سپیکر کیلئے سبز اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیلا بیلٹ پیپر ہوگا۔
ممبران باری باری بیلٹ پیپر وصول کر کے اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام