پاکستان میں انتخابات پر امریکی اراکین کانگریس خدشات کا شکار

ویب ڈیسک: پاکستان میں انتخابات پر امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس سے بھیجے گئے اس خط کو 30 سے زائد امریکی اراکین کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں دھاندلی کے الزامات پر خدشات کا اظہار کرنے سمیت انتخابی تشدد اور بنیادی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔
امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں واضح کہا گیا ہے کہ انتخابات کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ زیر حراست سیاسی افراد کو رہا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ