پی بی 7 زیارت میں ری پولنگ، فضل الرحمان کی پرتشدد واقعات کی مذمت

ویب ڈیسک: پی بی 7 زیارت میں ری پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حلقے کے نتائج تسلیم نہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کر کے خواتین اور کارکنوں کو زخمی کیا گیا۔ زیارت کی طرح کے واقعات ٹانک میں ری پولنگ کے دوران بھی دیکھے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری طبی امداد دی جائے۔ انہوں نے کارکنوں کی داد رسی کرتے ہوئے انہیں حوصلے بلند رکھنے کا درس دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن جماعتی فیصلوں کا انتظار کریں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری