صوابی، انڈر19 ٹیم کے سابق فٹبالر فرحان خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں ٹریفک حادثے میں انڈر19 ٹیم کے سابق فٹبالر فرحان خان جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان خان کو گزشتہ رات صوابی سٹی میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق فٹبالر فرحان خان کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی