محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعنیاتی پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگراں وزیرِاعظم میں فرق ہے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد