صدارتی انتخاب اور اراکین حلف برداری، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس طلب

ویب ڈیسک: صدارتی انتخاب اور صوبائی اسمبلی اراکین کی حلف برداری کیلئَے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کل طلب کردہ اجلاس کے دوران نومنتخب اراکین اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں صدارتی انتخاب کیلئے بھی اجلاس طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوں گے۔ اس کیلئے بلوچستان اسمبلی ہال میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس سے متعلق متعلقہ محکموں کو بھی مراسلے جاری کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 65 اراکین میں اب تک 58 ممبران حلف اٹھا چکے ہیں۔
صوبائی اسمبلی میں سردار اختر جان مینگل اور جام کمال خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کے باعث دو نشستیں خالی رہ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے