ٹانک، چوروں کی فائرنگ سے مالک مکان قتل

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں چوری کی مسلح واردات کے دوران چوروں کی فائرنگ سے مالک مکان جاں بحق ہو گیا۔ ذراٸع کے مطابق گزشتہ شب ضلع ٹانک کے محلہ شیخانوالہ میں چوری کی وردات ہوئی۔
اس دوران مزاحمت کرنے پر چوروں نے مالک مکان مستری منیر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوروں کی فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے چھان بین شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کرنےاورکرانے والوں کوسزادینا ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر