چارسدہ، جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ، شہری جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے چارسدہ کے علاقہ سردریاب کے رہنے والے سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے سردریاب کے مقام پر چارسدہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سردریاب کے باسی احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے۔
یاد رہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے جاں‌بحق ہونےوالے سیار کے بھائی اسفندیار کی مدعیت میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل