سی سپارک

پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024 اختتام پذیر

ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024 کی اختتام پذیر ہو گئی جس میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی مشق سی سپارک 2024 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز)نے مشق کی سرگرمیوں کے تناظر میں مروجہ حکمت عملی سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔
سی سپارک مشق کے دوران پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثے بشمول بحری و فضائی جہاز، آبدوزوں، ائیر ڈیفنس ریڈارز نے جنگ کے تناظر میں عملی اقدامات، لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا۔
مشق کے دوران دشمن کے بحری بیڑے کو سمندر میں جوائنٹ آپریشن کے ذریعے نشانہ بنانے کی تربیت بھی دی گئی جبکہ پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، پاکستان آرمی ، پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی اثاثوں سمیت جوائنٹ آپریشنز میں شرکت کی۔
چیف آف دی نیول سٹاف نے آپریشنل تیاریوں اور مشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ