پشاور موٹر سائیکل دھماکہ، اہم تفصیلات سی ٹی ڈی کو موصول

ویب ڈیسک: ناصر باغ روڈ پر ہونے والے موٹر سائیکل دھماکہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی کو اہم تفصیلات موصول ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی تفصیلات کے حوالے سے تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد تہکال سے فیز تھری چوک کی جانب 6 بجکر 37 منٹ پر روانہ ہوئے۔
سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق دہشتگردوں نے تمبوانو موڑ سے گزر کر کے ٹی ایچ اسپتال کے سامنے سے اسلامیہ کالج کو کراس کیا۔
موٹر سائیکل دھماکہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق تاج آباد کے قریب یوٹرن لیکر تینوں دہشت گرد 6 بجکر 43 منٹ پر ناصر باغ روڈ پر روانہ ہوئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر باغ روڈ پر مڑتے وقت دو شدت پسندوں نے جیکٹس پہنیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل