ریاست پاکستان اور قومی مفاد کا تحفظ اولین ذمہ دری ہے، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان اور قومی مفاد کا تحفظ اولین ذمہ دری ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر شہباز شریف کے عالمی مالیاتی اداروں سے ڈیل کا تجربہ بہترین قرار دیا جا رہا ہے تاہم بعض لوگ ریاست کا نقصان کا سوچ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے تاہم وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے ملک بچ گیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اور قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
جیلوں میں ملاقاتوں پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صرف اڈیالہ جیل کیلئے ہی ملاقات پر پابندی نہیں لگائی دیگر جیلوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان سے جی ایس پی پلس سٹیٹس واپس لینے کیلئَ یورپی یونین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے بتایا کہ ایسی سہولیات کسی قیدی کو میسر نہیں جیسی بانی پی ٹی آئی کو میسر ہیں۔ سہولیات کی عدم فراہمی غلط بیانی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہے ہیں،اعظم نذیرتارڑ